Live Updates

عمران خان کسی منصوبے کے تحت آئے ہیں، کہتے ہیں ـ’’وہ ‘‘ کہتے ہیں کہ قادری کے ساتھ ملو۔۔۔ جاوید ہاشمی کی دھواں دار پریس کانفرنس

پیر 1 ستمبر 2014 17:54

عمران خان کسی منصوبے کے تحت آئے ہیں، کہتے ہیں ـ’’وہ ‘‘ کہتے ہیں کہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے آج ایک اور دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ ،آئین کی بالادستی کے لیے جان دے دوں گا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کوملک کے آئین کی کوئی پرواہ نہیں ہے، کاش عمران خان کبھی اپنی پارٹی کا آئین بھی پڑھ لیتے، پارلیمنٹ کے باہر کھڑاہوں،اندرنہیں جاؤں گا ،پارلیمنٹ ،آئین کی بالادستی کے لیے جان دے دوں گا ۔


انہوں نے مزید کیا کہ عمران خان نے مجھے نکالنے کے لیے آئینی طریقہ کاراستعمال نہیں کیا، کا ش عمران خان کبھی اپنی پارٹی کا آئین بھی پڑھ لیتے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا "وہ" کہتے ہیں طاہر القادری کے ساتھ چلیں، عمران خان کسی منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد آئے ہیں، عمران خان نے کہا معاملات طے کر لیے، ستمبر میں الیکشن ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :