ڈیوڈکیمرون کا برطانوی جہادی شہریوں سے نمٹنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان

پیر 1 ستمبر 2014 17:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے برطانوی جہادی شہریوں سے نمٹنے کے اقدامات کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن نے پیر کوبرطانوی دارالعوام میں جہادی شہریوں کے خطرے سے نمٹنے کے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ان اقدامات کے تحت ایسے اشخاص کے پاسپورٹ وقتی طور پر ضبط کیے جا سکیں گے جو بیرون ملک جہادی کاررائیوں میں حصہ لینے کا منصوبہ بنا رہے ہوں،اس سے پہلے برطانوی حکومت نے دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو بیرون ملک پرتشدد کاررائیوں سے روکنے کے اقدامات کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

البتہ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رہنما سر مینیز کیمبل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومتی اقدامات کو عدالتوں میں چیلنج کیے جانے کا خطرہ موجود ہے کیونکہ کسی بھی شخص کو ریاستی شناخت سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔