قومی ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان کے ملک بھر میں تمام مراکز پرسکیورٹی تعینات

پیر 1 ستمبر 2014 17:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے پاکستان ٹیلی وژن کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بولنے کے بعد قومی ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان کے ملک بھر میں تمام مراکز پرسکیورٹی تعینات کر کے ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات کی درخواست پر پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ملک بھر میں تمام مراکز پرسکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ۔جبکہ بغیر شناخت کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ملازمین کیلئے بھی ادارے اور سیکشن کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔صوبائی دارالحکومت میں واقع تمام سرکاری عمارتوں کی بھی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :