خیبر پختونخوا پولیس نے پندرہ سے زائد اہلکاروں کو شہدا پیکج دینے سے معذرت کرلی

پیر 1 ستمبر 2014 17:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا پولیس نے پندرہ سے زائد اہلکاروں کو شہدا پیکج دینے سے معذرت کی ہے ۔ اورموقف اختیارکیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کو شہدا پیکج نہیں دیاجا سکتا ان میں سے زیادہ تر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر نہیں تھے جبکہ بعض نے ڈیوٹی کے دوران غفلت مرتکب کی اور خود موت کو دعوت دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقف اختیارکیا ہے کہ دوران ڈیوٹی ہلمنٹ اور بلٹ پروف جاکٹ لازمی ہوتا ہے تاہم اس کے باوجود جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جاکٹ استعمال نہیں کی جس کی ذمہ داری ان پولیس اہلکاروں پر عائد ہوتی ہے ۔

پولیس کی جانب سے شہدا پیکج نہ دینے پر شہید ہونے والے پولیس اہلکارو ں کے لواحقین نے عدالتوں سے رابطے کئے ہیں اور پندرہ سے زائد کیسزاس وقت مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔ جبکہ بعض عدالتوں نے احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ پولیس اہلکاروں کو شہدا پیکج دے ۔ تاہم پولیس حکام نے اس سے لاعلمی کااظہار کرتے ہو ئے اس کی تردید کی ہے

متعلقہ عنوان :