Live Updates

پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرادی

پیر 1 ستمبر 2014 17:22

پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرادی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیخلاف مقدمے کی درخواست تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے نہتے لوگوں پر حملہ کیا اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور جہانگیر ترین تھانہ سیکریٹری پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور چوہدری نثار سمیت وفاقی وزراء کیخلاف اسلام آباد میں مظاہرین پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ پر ڈٹ گئی، اسلام آباد میں نہتے لوگوں پر پولیس حملے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ سمیت دیگر وفاقی وزراء کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کی شب پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 3 افراد جاں بحق اور خواتین، بچوں، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں سمیت 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات