پولیس اور مظاہرین ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

پیر 1 ستمبر 2014 17:21

پولیس اور مظاہرین ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک سیکریٹریٹ کے قریب مارگلہ روڈ پرپولیس نے اچانک آگے بڑھتے ہوئے شیلنگ شروع کردی جس پر مظاہرین نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس کو روکنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جھڑپوں کے دوران پولیس کی طرف سے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں ، مظاہرین نے آنسو گیس کے شیل واپس اُٹھاکر پولیس کی طرف پھینکنا شروع کردیئے لیکن عوامی تحریک کے سٹیج سے کارکنان کو واپس پارلیمنٹ ہاﺅس کی طرف واپس آنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں ۔


بتایاگیاہے کہ پولیس نے اچانک پاک سیکریٹریٹ کے بعد لگے کنٹینرز کو عبور کرکے آگے بڑھناشروع کردیا تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی اور آنسوگیس کی مزید شیلنگ بند کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :