لاہور ہائیکورٹ نے ہیلی کیم کے ذریع میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمراکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پیر 1 ستمبر 2014 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہیلی کیم کے ذریع میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمراکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اسلام آباد واقعہ کی ہیلی کیم کے ذریعے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 19اور19اے کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی جان کی حفاظت کے پیش نظرجدید ٹیکنالوجی اور ہیلی کیم کے استعمال پر پابندی ناقابل قبول اور آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔آزادی اظہار رائے ہر شہری کاآئینی اور بنیادی حق ہے مہذب معاشروں میں میڈیا پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جا تا۔میڈیا کی آزادی ہی شہری آزادیوں اور عدلیہ کی آزادی کی ضمانت ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیلی کیم کے ذریعے کوریج کرنے کی اجازت دے جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اورپیمراء کو 11 ستمبر تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :