Live Updates

وزارت داخلہ کی پاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی ) اور پاک سیکرٹریٹ پر حملے کے خلاف عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری ، سیکرٹریٹ پولیس نے لیگل برانچ سے رائے بھی لے لی

پیر 1 ستمبر 2014 16:52

وزارت داخلہ کی پاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی ) اور پاک سیکرٹریٹ پر حملے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی ویژن( پی ٹی وی ) اور پاک سیکرٹریٹ پر حملے کے خلاف عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں کے خلاف سرکاری ٹیلی ویژن کی بلڈنگ پر حملے کر کے زبردستی اندر گھسنے، پی ٹی وی کے عملے پر تشدد کرنے، خواتین ملازمین کو حراساں کرنے، قانون کو ہاتھ میں لینے اور کیمروں سمیت دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ پاک سیکرٹریٹ پر بھی مذکور دفعات اور قانون کو ہاتھ میں لینے سمیت دیگر دفعات اس میں شامل کی جائیں گی ۔

مذکورہ مقدمہ بھی سرکار کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا جائے گااور اس حوالے سے سیکرٹریٹ پولیس نے لیگل برانچ سے رائے بھی لے لی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات