روسی فٹ بال ٹیم کے کوچ فابیو کپیلو گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ سے محروم

پیر 1 ستمبر 2014 16:14

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) روسی فٹ بال ٹیم کے کوچ فابیو کپیلو گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ اس بات کا اعتراف خود روسی وزیر کھیل ویٹالی مٹکو نے تازہ انٹرویو میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ملاقات میں کپیلو نے یہ مسئلہ بیان کیا ہے میں یہ جان کر بہت پریشان ہوں لیکن اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ فٹ بال فیڈریشن کا مسئلہ ہے اور فیڈریشن نے کوچ کو ادائیگی نہیں کی تو کوئی شخص یا ادارہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے کہ کہ حالیہ ورلڈ کپ میں شرکت سے روس کو 80 لاکھ ڈالر ملے ہیں جبکہ فیڈریشن کا بجٹ بھی کچھ کم نہیں لیکن اس کے باوجود کوچ کو ادائیگی نہ ہونا افسوس ناک ہے۔واضح رہے کہ فابیو کپیلو نے جنوری میں روسی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ معاہدے میں ورلڈ کپ 2018 تک توسیع کی تھی۔ محتاط اندازے کے مطابق ان کی سالانہ ا?مدنی 90 لاکھ یورو ہے۔