پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری رانا مجاہدعلی خان اتوار کو ایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ، پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول ایشین ہاکی فیڈریشن کی ا یگز یکٹیو بورڈ کے رکن منتخب ہونے کے علاوہ فیڈریشن کے صدر کے کور آ ڈینیٹر بھی مقرر کئے گئے

پیر 1 ستمبر 2014 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری رانا مجاہدعلی خان اتوار کو ایشین ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے، جبکہ پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول ایشین ہاکی فیڈریشن کی ا یگز یکٹیو بورڈ کے رکن منتخب ہونے کے علاوہ فیڈریشن کے صدر کے کور آ ڈینیٹر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔اتوار کو کوالا لمپور میں ہونے والے انتخاب میں پی ایچ ایف کے سکریٹری رانامجاہد علی خان نے60ووٹ حاصل کئے۔

پاکستان کے ہاکی کوچ طیب اکرام کوچیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ کوالالمپور سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ یہ ان سے زیادہ ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے ، پی ایچ ایف کے صدر اور سیکریٹری کی ایشین فیڈریشن میں جیت سے خطے میں ہاکی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

پہلی کوشش یہ ہے کہ ملک میں انٹر نیشنل ہاکی کو بحال کیا جائے اور ایشیا ئی ٹیموں کو پاکستان آ نے پر رضامند کیا جائے۔

رانا مجاہد علی خان سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق مرحوم صدر ائیر مارشل ( ر) نور خان اور سابق سکریٹری مرحوم بریگیڈئیر( ر) منظور حسین عاطف بھی ایشین ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری رہ چکے ہیں، جبکہ پی ایچ ایف کے موجودہ چیف سلیکٹر اصلاح الدین 17 مرتبہ ایف آئی ایچ کے رولز بورڈ میں رہ چکے ہیں اور آٹھ بار ایشین ہاکی فیڈریشن کی مختلف کمیٹیوں میں اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔پی ایچ ایف کے جوائنٹ سیکریٹری انجم سعید، پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین اور دیگر نے رانا مجاہد علی خان اور اختر رسول کو ان کی کام یابی پر مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :