سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے دو ستمبر تک جواب طلب کرلیا

پیر 1 ستمبر 2014 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان سے دو ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کی جانب سے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فوج جیسے باوقار ادارے پر الزام لگا کر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ رکھنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے فوج پر بہتان لگایا جس کی وجہ سے اداروں کے درمیان تصادم کا خدشہ تھا۔ مذکورہ درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو 2 ستمبر تک کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :