پی ٹی آئی اور پی ٹی اے کے ڈنڈا برادر درجنوں کارکنوں کے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کرشہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں

پیر 1 ستمبر 2014 16:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کی کال پر فیصل آباد میں کارکنوں بڑی تعداد باہر نہ آنے پر پی ٹی آئی اور پی ٹی اے کے ڈنڈا برادر درجنوں کارکنوں نے گذشتہ رات بارہ بجے کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کرشہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی ،اس دوران مشتعل کارکنوں نے بارونق علاقوں میں مسلم لیگ ن کے دفاتراور بعض علاقوں میں دکانوں اورریسٹورنٹ کے شیشے توڑکربعض افراد کوتشدد کانشانہ بنایا،اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

یکم ستمبر۔

(جاری ہے)

2014ء کے مطابق تاجروں اورشہریون کی شکایات کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے شہربھر کی ناکہ بندی کرکے تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے 100زائدکارکنوں کوگرفتارکرلیا،جبکہ اس دورانن نوجوان جوشیلے کارکنوں اپنی موٹر سائیکلیں چھوڑ کرگلی اورمحلوں میں گھس گئے پولیس اوردیگرسیکورٹی اداروں کے ملازمین کوان میں ن سے بھی بعض کارکنوں کوگرفتار کر کے ان کے خلاف دہشتگردی پھیلانے اورتوڑپھوڑ کے الزام میں مختلف تھانوں مین مقدمات درج کرلئے ہیں علاوازیں فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں پندرہ روز کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ‘اسلحہ لیکر چلنے اور چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگاد ی ہے ‘جبکہ لاہور کے شہریوں نے پاک فوج سے حالات کو کنٹرول کرنے کی اپیل کردی ہے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری حکم نامے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں دفعہ 144کے تحت چار سے زائد افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے ‘اسلحہ ‘غلیل ‘لاٹھیاں ‘بال بیرنگ ‘پٹرول بم و دیگر اشتعال انگیز اشیاء لیکر چلنے پر پابندی ہو گی ‘پنجاب بھر میں گیس ماسک لیکر چلنے ‘پولیس کے لگائے گئے بیریئرہٹانے ‘اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ‘ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر میں پندرہ روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔