آرمی چیف نے نوازشریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ نہیں دیا۔۔۔ پاک فوج نے بھی تردید کر دی

پیر 1 ستمبر 2014 16:03

آرمی چیف نے نوازشریف کو مستعفی ہونے کا مشورہ نہیں دیا۔۔۔ پاک فوج نے ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاک فوج کی طرف سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو آرمی چیف نے مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے.

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں. یاد رہے کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات کے بعد بعض ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم کو تین مہینے کی چھٹی پر جانے کا مشورہ دیا گیا ہے. جسکی پہلے وزیر اعظم ہائوس سے تردید کی گئی، اسکے بعد پاک فوج نے بھی تردید کر دی ہے.