آرمی چیف اور وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات، آرمی چیف نے استعفے کا مشورہ دیدیا

پیر 1 ستمبر 2014 15:43

آرمی چیف اور وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقات، آرمی چیف نے استعفے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت پر مظاہرین کے دھاوے کے بعد ایک مرتبہ پھر چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس دوران آرمی چیف نے کورکمانڈر کانفرنس میں ہونیوالے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے تین ماہ کے لیے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیدیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نواز شریف کو کورکمانڈرز کانفرنس میں ہونیوالے اہم فیصلوں پر اعتماد میںلیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف سے ملاقات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سیاسی رہنماﺅں کی ملاقات شروع ہوگئی ہے جس میں مولانافضل الرحمان ، حاجی عدیل ، حاجی بلور،محمود خان اچکزئی ، بابرخان غوری اور آفتاب شیرپاﺅشامل ہیں ۔

جبکہ دوسری طرف اُردو پوائنٹ نے جب فوجی ذرائع سے اس خبر کی تصدیق چاہی تو انہوں نے سختی سے تردید کر دی کہ وزیر اعظم سے کسی قسم کا استعفی لینے کی ڈیمانڈ نہیں کی گی. جبکہ وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان نے بھی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے، اور اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ ملاقات میں داخلی صورحال پر مشورہ کیا گیا ہے، مستعفی ہونے کی خبر قطعی غلط اور بے بنیاد ہے.