طاہرالقادری پی ٹی وی پر قبضہ کرکے تقریر کرنا چاہتے تھے، محمد مالک

پیر 1 ستمبر 2014 15:25

طاہرالقادری پی ٹی وی پر قبضہ کرکے تقریر کرنا چاہتے تھے، محمد مالک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء)پی ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد مالک نے کہا ہے کہ مظاہرین نے آج نیشنل ٹی وی چینل پر دھاوا بول کر بہت زیادہ مالی نقصان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کا رویہ اس قدر پر تشدد تھا کہ انہوں نے اسٹاف کو بھی زدو کوب کیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ طاہرالقادری نیشنل ٹی وی پر قبضہ کروا اپنا خطاب نشر کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اللہ کا شکر ہے پاک فوج کی بروقت کارروائی نے تمام معاملات کو حل کر لیا ہے اور اب پی ٹی وی کی نشریات بحال کر دی گئی ہیں۔