آرمی چیف پروزیراعظم کا بہتان ،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پیر 1 ستمبر 2014 15:06

آرمی چیف پروزیراعظم کا بہتان ،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) وزیراعظم کی طرف سے آرمی چیف پر بہتان لگائے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے جسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ وزیراعظم نواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر غلط بیانی سے کام لیا اور آرمی چیف پر سیاسی جماعتوں کی حمایت کا بہتان لگایا جس کی بعد میں فوج نے تردید کردی ، نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا عدالت عالیہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو نااہل قراردے ۔


عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست باقاعدہ منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو دوستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :