فیصل آباد ، رانا ثناء اللہ اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے دفاتر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والیتحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مشتعل 20سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

پیر 1 ستمبر 2014 14:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے دفاتر پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مشتعل 20سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے درجنوں موٹرسائیکل سوار کارکنوں نے سمن آباد میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے دفتر اورڈجکوٹ روڈ پر واقع ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے دفتر پر حملہ کرکے دونوں دفاتر میں نصب شریف برادران کے پوسٹرز پھاڑ ڈالے اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی، مشتعل کارکنوں نے علاقہ کی دکانیں بھی زبردستی بند کروادیں، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں حکومتی اراکین اسمبلی کے دفاتر پر حملے میں ملوث بیس سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔