حیدر آباد ٹاؤن، پاکستان عوامی تحریک 167 کارکنان کو بھیرہ پولیس کی طرف سے درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا،ملزموں کا ایف آئی آر میں نامزد ہونے کا انکشاف‘

پیر 1 ستمبر 2014 14:58

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مشتعل مظاہرین کی طرف سے موٹر وے بھیرہ سروس ایریا کے قریب ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت ‘ پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر وحشیانہ تشدد‘ جلاؤ گھیراؤ‘ پولیس کی گاڑیاں نظر آتش کرنے کے علاوہ دہشتگردی کی ایکٹ 7 اے ٹی اے کے تحت درج مقدمہ میں سنٹرل جیل میانوالی میں بھکر پولیس کی طرف سے گرفتار کر کے بھجوائے گئے ملزمان میں سے 167 کارکنان کو بھیرہ پولیس کی طرف سے درج مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا‘ ملزموں کا ایف آئی آر میں نامزد ہونے کا انکشاف‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ بھیرہ پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر جس میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 8 ہزار سے زائد ملزمان کو ملزم ٹھہرایا گیا اور بھیرہ پولیس نے 110 افراد کو جس مقدمہ میں گرفتار کر کے سرگودھا جیل منتقل کیا گیا مذکورہ مقدمہ کی سماعت کل 3 ستمبر کو انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں ہو گی‘ جبکہ بھکر پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے‘ جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں ملزمان کو آج سنٹرل جیل میانوالی سے سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں لایا جائے گا جہاں پر مقدمہ کی سماعت ہو گی‘ تھانہ بھیرہ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار کی ہلاکت اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کل 3 ستمبر کو کرے گی‘ آج 2 ستمبر کو بھکر پولیس کی طرف سے پیش کیے جانے والے ملزمان میں سے بھیرہ تھانہ میں درج ایف آئی آر کے نامزد ملزمان کو ٹرانسفر کرنے اور گرفتاری کے لئے آج عدالت کو استدعا کی جائے گی‘ جس کے بعد 167 نامزد ملزمان کی ہلاکت کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا جائے گا‘ یاد رہے کہ مختلف واقعات میں جلاؤ گھیراؤ‘ توڑ پھوڑ کے الزام میں بھیرہ پولیس نے 110 ملزمان اور بھکر پولیس نے کم و بیش 300 ملزمان کو جن کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے ہے کو جوڈیشل کر کے جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے‘ جس کے مقدمات کی الگ الگ سماعت ہو رہی ہے۔