Live Updates

پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے ہمارے کارکن نہیں تھے:عمران خان

پیر 1 ستمبر 2014 14:49

پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے ہمارے کارکن نہیں تھے:عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے ہمارے کارکن نہیں ہیں،آزادی مارچ شروع سے اب تک پر امن رہا ، ماڈل ٹاﺅن کے ملزموں کو سزا مل جاتی تو پرسوں رات والا واقعہ نہ ہوتا ، ملک میں کمزور کو کہیں سے بھی انصاف نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزموں کو سزا مل جاتی تو پرسوں رات والا واقعہ نہ ہوتا، ملک میں کمزور کو کہیں سے بھی انصاف نہیں ملتا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے جنرل ڈائر کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، آمریت میں بھی گولی اس طرح نہیں چلائی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی سعودی عرب چلے جاتے ہیں اور کبھی این آر او کا سہارا لیتے ہیں۔ عمران خان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کسی کو جانے کا نہیں کہا ،پی ٹی وی کی عمارت میں جو دبھی اخل ہوا وہ ہمارا کارکن نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :