وزیراعلی پنجاب کی سرکاری ٹی وی پر حملے کی مذمت

پیر 1 ستمبر 2014 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پاکستان ٹیلیویژن پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعلی ہاؤس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کا پی ٹی وی پر حملہ افسوسناک ہے۔ جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔ پاکستان دشمن عناصر نے پاکستان کی ترقی و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے

متعلقہ عنوان :