کراچی:فائرنگ اور پر تشدد واقعات، خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد

پیر 1 ستمبر 2014 14:42

کراچی:فائرنگ اور پر تشدد واقعات، خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک خاتون اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی میں ملیر سٹی تھانے میں تعینات سب انسپکٹر حاجی خان پنہور نے تلخ کلامی پر بھیک مانگنے والی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

خاتون کو قتل کرنے کے بعد سب انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر جاں بحق کردیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق سب انسپکٹر حاجی خان پنہور ملیر سٹی تھانے میں تعینات تھا۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی سے علی الصبح ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم کوئی شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :