تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کے الزامات کے تحت عمران خان ، طاہر القادری و دیگر خلاف دہشتگردی و ریاست کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی تحریک کے رحیق عباسی سمیت دونوں جماعتوں کے دیگر راہنما اور ہزاروں کارکنان کو نامزد کیاگیا
پیر 1 ستمبر 2014 14:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملے کے الزامات کے تحت عمران خان ، طاہر القادری و دیگر خلاف دہشتگردی و ریاست کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی تحریک کے رحیق عباسی سمیت دونوں جماعتوں کے دیگر راہنما اور ہزاروں کارکنان کو نامزد کیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ہفتہ 30اکتوبر کی شب پارلیمنٹ ہاوٴس پر دھاوا بولنے اور ریاست کی علامت سرکاری بلڈنگز پر یلغار کرنے کے خلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر اطاہر القادری کے خلاف دہشتگردی و بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔(جاری ہے)
مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات 7ATA،6ATA،ریاست کے خلاف بغاوت کرنے، عوامی کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے،و دیگر دفعات کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں عمران خان اور طاہرالقادری کے علاوہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمو د قریشیخ، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی،نعیم الحق،پرویز خٹک و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ عوامی تحریک کے رحیق عباسی سمیت دونوں جماعتوں کے ہزاروں کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوٴس پر حملہ کیا گیا اور پارلیمنٹ کے جنگلے توڑ کر احاطہ پر قبضہ کیا گیا جبکہ ریڈ زون میں واقع دیگرایسی سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا جو ریاست کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.