پاک سیکریٹریٹ پرکارکنان کا قبضہ ہے ‘ منزل قریب ہے ‘ طاہر القادری

پیر 1 ستمبر 2014 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاک سیکریٹریٹ پر کارکنان کا قبضہ ہے، منزل قریب ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈ زون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ پاک سیکریٹریٹ پر کارکنان کا قبضہ ہے، کارکنان وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ فتح کا وقت قریب ہے اور وہ وقت دور نہیں جب حکمران اپنی قبر جلد کھودیں گے، حکمرانوں کے اقتدار کی تدفین بھی بغیر کفن کے ہوگی، طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کا جمہوری روایات پر یقین نہیں، ہم حکمرانوں کو دن میں رات کے تارے دکھادیں گے،انہوں نے کہا کہ دس اگست کو ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار کرلئے گئے، ہمارے پچیس کارکنوں کو شہید کردیا گیا،طاہر القادری نے کہا کہ کارکنوں نے ایک دن بھی بے صبری کا مظاہرہ نہیں کیا، اللہ عوامی تحریک کو فتح دینے والا ہے،انہوں نے کہا کہ انتخابات مکمل طور پر دھاندلی پر مبنی تھے، ہم نے اسی خدشے کے پیش نظر انتخابات کا بائیکاٹ کیاتھا،طاہر القادری نے کہاکہ ظلم کی تاریک رات گزرنے والی ہے، انقلاب جلد آئے گا اور ملک کو آزادی ملے گی۔

متعلقہ عنوان :