پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے ہمارے کارکن نہیں ‘عمران خان

پیر 1 ستمبر 2014 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے ہمارے کارکن نہیں ‘ اگر کوئی ہوا تو پارٹی سے نکال دینگے ۔

(جاری ہے)

پیر کو عوامی تحریک ‘ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے بلوائیوں نے پی ٹی وی پر حملہ کرکے نشریات بند کر ادیں جس کے بعد پاک فوج کے جوانوں اور رینجرز اہلکاروں نے پی ٹی وی کی عمارت کو کلیئر کرایا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کنٹینرپر آئے اور کارکنوں سے پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام کارکن پی ٹی وی کی عمارت کو خالی کر دیں عمران خان نے کہاکہ پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے ہمارے کارکن نہیں ہیں اگر کوئی ہوا تو پارٹی سے نکال دینگے انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے عمران خان نے کہاکہ جو کارکنان پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہوئے وہ نہ تو پی ٹی آئی کے ہیں اور نہ ہی عوامی تحریک سے ان کا تعلق ہے۔