پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے حملہ آور تربیت یافتہ تھے ‘ اطہر فاروق بٹر

پیر 1 ستمبر 2014 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر نیوز اطہر فاروق بٹر نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی عمارت میں داخل ہونے والے حملہ آور تربیت یافتہ تھے ‘ نشریات بند کر نے کیلئے سازوسامان ساتھ لائے تھے ۔پاکستان ٹیلی ویژن چینل کے ڈائریکٹر نیوز اطہر فاروق بٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ عمارت میں داخل ہونے والے حملہ آور تربیت یافتہ اور ایسے سازوسامان سے لیس تھے جسے انہوں نے ٹی پی وی کی نشریات بند کرنے کیلئے استعمال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ تربیت یافتہ لوگ بلا تامل ان مقامات پر گئے جہاں سے نیوز اور دیگر پروگرام نشر کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہت واضح تھا کہ ان لوگوں کا مقصد نشریات بند کروانا تھا اور انہیں معلوم تھا کہ یہ کام کیسے ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ سب سے پہلے اس حصے میں گئے جہاں سے انگریزی زبان میں خبریں نشر ہوتی ہیں۔ ان کا پہلا ہدف انگریزی نشریات ہی تھیں جس کے بعد انہوں نے اردو نیوز چینل کو بند کیا۔اطہر فاروق بٹر نے کہا کہ نیوز روم کے اندر داخل ہونے والے افراد نے ان کے ساتھیوں کو ڈرایا اور دباوٴ ڈالا کہ وہ نشریات ازخود بند کر دیں۔انہوں نے کہاکہ 20سے زائد کیمرے غائب ہیں

متعلقہ عنوان :