خواجہ آصف مشرف سے ملاقات ثابت کردیں اسمبلی کا منہ نہیں دیکھوں گا، شاہ محمود قریشی

پیر 1 ستمبر 2014 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت آئین کا مذاق اڑا رہی ہے، پرویز مشرف سے ملاقات ثابت کردیں اسمبلی کا منہ نہیں دیکھوں گا۔ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نہیں کررہی، تشدد کا راستہ باعث تشویش ہے، اسلام آباد میں پولیس نے پورا دن شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، حکومت آئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار نہیں، کسی بھی دباوٴ میں بالکل نہیں آئیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت جملہ بازی کررہی ہے، تحریک انصاف کسی کو فرمائش نہیں کررہی، آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری پرویز مشرف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات ثابت کردیں اسمبلی کا منہ نہیں دیکھوں گا، ن لیگ والے پروپیگنڈا کررہے ہیں، خواجہ آصف ملاقات ثابت نہ کرسکے تو مستعفی ہوجائیں، کور کمانڈر کانفرنس نے بھی اسلام آباد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔