اسلام آباد جھڑپوں میں دو کارکنوں کی موت گولی لگنے سے ہوئی ‘پوسٹ مارٹم رپورٹ
پیر 1 ستمبر 2014 14:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے عوامی تحریک کے تین کارکنوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم ڈاکٹر نصیر خان، ڈاکٹر اعجاز، ڈاکٹر فرخ کمال اور شائستہ ظفر پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے کارکن رفیع اللہ اور گلفام عادل کی موت گولی لگنے سے ہوئی ذرائع کے مطابق رفیع اللہ کو گولی سر کے بائیں جانب لگی جو دماغ پھاڑتی ہوئی سر کے پیچھے کھوپڑی میں پھنس گئی پوسٹ مارٹم کے دوران کھوپڑی کے پچھلے حصے سے گولی کا سکہ نکال لیا گیا ذرائع کے مطابق رفیع اللہ کو لگنے والی گولی رائفل کی تھی جو 50 فٹ کے فاصلے سے ماری گئی جاں بحق ہونے والے عوامی تحریک کے دوسرے کارکن گلفام عادل کو گولی کولہے کی ہڈی میں لگی جو کمر کی بائیں جانب سے باہر نکل گئی۔
پوسٹ مارٹم کے مطابق گلفام عادل کی موت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی۔ عوامی تحریک کے کارکن نوید قمر کی موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی۔ جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے چوتھے کارکن نوید رزاق کے جسم کے اعضاء کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ نوید رزاق کی حتمی رپورٹ (آج) منگل کو تیار کر لی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.