اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے دھرنے کے شرکاء کیلئے چھتریاں اور ٹینٹ کم پڑگئے

پیر 1 ستمبر 2014 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے دھرنے کے شرکاء کیلئے چھتریاں اور ٹینٹ کم پڑگئے ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہونے والی تیز بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا اور وفاقی دارالحکومت کے موسم میں خوشگوار خْنکی اٰگئی ۔

(جاری ہے)

موسلا دھار بارش نے شاہراہ دستور پر کھلے آسمان تلے موجود شرکاء کو نہلا دیا شاہراہ دستور پر دھرنا دینے والے درختوں کے نیچے پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ، ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا یہ نیا سلسلہ کچھ دن مزید جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :