Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے بغیر انصاف نہیں ملے گا ‘ عمران خان

پیر 1 ستمبر 2014 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے کے بغیر انصاف نہیں ملے گا ‘ 45لوگوں کو گولیاں لگائیں ‘ سب کو انصاف دلوائینگے ۔دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کے بغیر انصاف نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ میں چودہ ماہ سے کہہ رہا تھا کہ انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ 45 لوگوں کو گولیاں لگی ہیں اور ہم ان سب کو انصاف دلوائیں گے۔انھوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے گلو بٹوں نے جس طرح سے میڈیا اور صحافیوں پر تشدد کیا ہے، وہ قابل مذمت ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس اب اخلاقی طور پر وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بربریت کا مظاہرہ کیا ہم 17 روز سے پر امن مظاہرہ کررہے ہیں تاہم کیا وجہ ہوئی کہ پر امن لوگوں پر اس طرح بے دردی سے ظلم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اصل حملہ عوامی تحریک کے کارکنوں پر کیا گیاعمران خان نے کہا کہ ہمیں آنسو گیس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کارکنان تیار رہیں ہم مقابلہ کریں گے، آگے بڑھتے جائیں منزل حاصل کر کے رہیں گے عوام اگر جمہوریت چاہتے ہیں تو اپنا جمہوری حق استعمال کریں، احتجاج ہمارا حق ہے، آزادی کیلئے قربانی دینا ہوتی ہے، عوام سڑکوں پر آئیں ملک بھر میں احتجاج کریں اور راستے بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر نے جمہوریت کی جو چادر اوڑھ رکھی تھی وہ اب اتر چکی ہے،فرعونوں کا مقابلہ کرنا ہمارا فرض ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم گولیوں سے ڈر کر پیچھے ہٹ جائیں گے جبکہ ایک بار بتادینا چاہتے ہیں کہ جب تک نوازشریف کا استعفیٰ نہیں آتا ہم ڈٹے رہیں گے۔عمران خا ن نے کہاکہ اگر پولیس والے کچھ نہیں کرتے تو ہمیں بھی کچھ نہیں کرنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات