ریاستی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،گورنر سندھ

پیر 1 ستمبر 2014 13:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے راہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ ریاستی املاک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دونوں راہنماء کارکنوں کو ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے سے روکیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مظاہرین کا پی ٹی وی ہیڈکوارٹر پر دھاوا اور سٹاف کو یرغمال بنانے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر مظاہرین کا دھاوا افسوسناک ہے۔ ریاستی املاک کی حفاظت ہم سب کی یکساں ذمہ داری ہے۔ قومی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ عمران خان اور طاہرالقادری سے اپیل ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کریں

متعلقہ عنوان :