مستعفی خاتون ڈی ایس پی خدیجہ تسنیم کو نوکری کی پیشکش

پیر 1 ستمبر 2014 13:45

مستعفی خاتون ڈی ایس پی خدیجہ تسنیم کو نوکری کی پیشکش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) مستعفی ہونے کا اعلان کرنیوالی پنجاب پولیس کی خاتون ڈی ایس پی خدیجہ تسنیم کو ایک کاروباری شخصیت نے 25فیصداضافی تنخواہ پر من پسندنوکری کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)


نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد کے حاجی امجد محمود نے خدیجہ تسنیم کو نوکری کی پیشکش کردی ہے اور بتایاکہ وہ سیکیورٹی ایجنسی سمیت مختلف ادارے چلارہے ہیں ، خدیجہ تسنیم جیسی خواتین کی عظمت کو وہ سلام کرتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ پچیس فیصد اضافی تنخواہ پراُن کی ملکیت مختلف اداروں میں من پسند عہدے پر نوکری کرسکتی ہیں تاہم ابتدائی طورپر اس پیشکش سے متعلق خدیجہ تسنیم سے رابطہ ہوسکااورنہ ہی اُن کاموقف سامنے آسکا۔


یادرہے کہ اتوار کو خدیجہ تسنیم نے حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کااعلان کردیاتھا۔