پی ٹی وی پر ’گلوبٹ‘ اور’ ایجنسیوں ‘نے حملہ کیا: جمشید دستی

پیر 1 ستمبر 2014 13:17

پی ٹی وی پر ’گلوبٹ‘ اور’ ایجنسیوں ‘نے حملہ کیا: جمشید دستی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز پر حکومتی ’گلوبٹوں‘ اور ’ایجنسیوں‘ کے لوگوں نے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی عمارت کے باہر نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے جمشید دستی نے دھرنے کے شرکاءکی طرف سے سرکاری ٹی وی پر حملہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ وہ پرامن لوگ ہیں ، کسی جماعت کے کارکن نے حملہ کیا اور نہ ہی پی ٹی وی ریاستی ادارہ ہے ، پی ٹی وی حکمرانوں کا ہے جو ایک عرصے سے زہراگل رہاتھا۔اُنہوں نے کہاکہ یہ حکومت کا اپنا کیادھرا تھا اور اس سلسلے میں خواجہ سعد رفیق اور چوہدری نثارعلی خان براہ راست احکامات جاری کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :