ریڈزون ایک مرتبہ پھرمیدان جنگ بن گیا، مظاہرین کی وزیراعظم ہاوٴس کی جانب پیش قدمی، پا ک سیکریٹریٹ کا گھیرا ؤ‘ پولیس کی جوابی کا روا ئی پر مظا ہر ین پسپاء

پیر 1 ستمبر 2014 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور پورا ریڈ زون میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے۔پتھراوٴ کے نتیجے میں ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو بھی زخمی ہوگئے،اسلام آباد کے ریڈ زون میں رات بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم صبح ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مظاہرین کی جانب سے ڈی چوک سے آگے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

وزیر اعظم ہاوٴس کی جانب جانے والے راستے پر پاکستان سیکریٹیریٹ کا علاقہ جھڑپوں کا مرکزبنا رہا۔ مظاہرین پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں پر پتھراوٴ کر تے رہے اور ان پر غلیلوں سے کنچے برسا تے رہے ، شدید پتھراوٴ کے بعد ایف سی اہلکار ایک جانب ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا تی رہی تاہم بارش کے باعث شیلنگ اثر نہیں کررہی اور جواباً پولیس اہلکار وہی پتھر اٹھا کر مظاہرین کو مار تے رہے ،مظاہرین کی جانب سے پتھراوٴ کے نتیجے میں ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو بھی زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پتھراوٴ کے بعد مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے موجود کنٹینر کو آگ لگانے کے بعد سیکریٹریٹ دروازہ بھی توڑ دیا ہے۔ مظاہرین کے داخل ہونے کے بعد پاک فوج نے سیکریٹریٹ میں پوزیشن سنبھال لیں ۔ اس دورا ن میڈیا ورکز پر پتھراو اور تشدد کیا گیا،گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ واضح رہے کہ پاک سیکریٹریٹ سے آگے حساس علاقہ شروع ہو جاتا ہے جہاں فوج اور ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ فوج کی جانب سے اعلان بھی کیا گیا ہے کہ مظاہرین حساس عمارتوں میں ہرگز داخل نہ ہوں۔

ادھر پو لیس نے بر وقت جو ابی کا روا ئی کر کے مظا ہر ین کو پا ک سکر ٹر یٹ سے پیچھے دھکیل دیا ،واضح رہے کہ ہفتے کی رات سے ریڈ زون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اس میں اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :