پی ٹی وی پر قبضہ ، ایسی جگہوں پر نہ آئیں ، جو شرمندگی کا باعث بنیں : میجر سرفراز

پیر 1 ستمبر 2014 12:53

پی ٹی وی پر قبضہ ، ایسی جگہوں پر نہ آئیں ، جو شرمندگی کا باعث بنیں : میجر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء)پاکستان ٹیلی ویژن کے دفترپر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے دھاوابول دیاتھا جنہیں باہرنکالنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کی گئی ۔ فوج کے پہنچنے پر مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اوراہلکاروں کے ساتھ تصاویربنوائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فوجی دستے کے کمانڈر میجر سرفراز مظاہرین کو پرامن طریقے سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ اُنہوں نے کارکنان کو باہر نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ احتجاج ہرکسی کا حق ہے لیکن اپنے قائدین کے احکامات پر عمل کریں ، ایسی جگہیں بہت حساس ہیں ، دنیا بھر میں ملک کا ڈرامہ بن رہاہے اور ایسی جگہوں پر آنا دھرنے دینے والوں کے لیے بھی شرمندگی کاباعث ہے ۔