چند ہزار لوگ پاکستان کو تباہی کی کھائی میں پھینک رہے ہیں، خواجہ آصف
پیر 1 ستمبر 2014 12:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چند ہزار لوگ پاکستان کو تباہی کی کھائی میں پھینک رہے ہیں، یہ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس طریقے سے حکومت میں آ جائیں گے۔ خواجہ آصف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن پوری دنیا سے پاکستان کا رابطہ منقطع کرنا چاہتے ہیں، چند ہزار لوگ پاکستان کو تباہی کی کھائی میں پھینک رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضے اور توڑ پھوڑ سے پتہ چل گیا کہ یہ لوگ کس قدر پر امن اور جمہوری ہیں، عمران خان نے تو جاوہد ہاشمی کو اختلاف کرنے پر پارٹی سے نکال دیا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان کس قدر جمہوری ہیں جب کہ طاہرالقادری صاحب کا تو جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ تو ایک ون مین شو ہے، انھوں نے مذہبی بنیاد پر ایک گروپ بنایا ہوا ہے۔(جاری ہے)
خواجہ آصف
نے کہا کہ یہ جو حالات پیدا کر دیئے ہیں ان پر اب قانو نہیں پایا جا سکتا، یہ لوگ سمج رہے ہیں کہ اس طریقے سے وہ حکومت میں آجائیں گے، یہ وقت گزر جائے گا لیکن نقصان کئی دہائیوں تک پورا نہیں ہو سکے گا، حکومت 2 گھنٹے میں اپن حکمت عملی پر نظر ثانی کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکن وفاقی سیکرٹریٹ کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور پھر پی ٹی وی کی عمارت کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، اندر داخل ہو کر مظاہرین نے پی ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا اور پی ٹی ورلڈ کی نشریات بند کر دیں۔ رینجرز اور فوج کے جوانوں نے پہنچ کر مظاہرین کو پی ٹی وی کی عمارت سے باہر نکالا۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.