مظاہرین نے ہم پر تشدد اور لوٹ مار کی، ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی

پیر 1 ستمبر 2014 12:34

مظاہرین نے ہم پر تشدد اور لوٹ مار کی، ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء)پی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اطہر فاروق نے کہا ہے کہ مظاہرین نے عمارت پر دھاوا بولا اور اسٹاف کو مارا پیٹا جبکہ قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطہر فاروق کا کہنا تھا کہ مظاہرین اتنے تربیت یافتہ تھے کہ ان کو سب پتہ تھا کہ ٹرانسمیشن کہاں سے بند ہوں گی۔ اور ان لوگوں نے فوراً وہاں جا کر ٹرانسمیشن کو بند کر دیا ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے عمارت پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ نشریات بحال ہونے میں مزید پندرہ سے بیس منٹ لگیں گے۔