بیرونی طاقتیں ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت نہ کریں، چین

پیر 1 ستمبر 2014 12:28

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) چین نے غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے سیاسی امور میں مداخلت نہ کریں۔

(جاری ہے)

چینی اخبار کے مطابق اتوارکو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ ہانگ کانگ میں بعض لوگ بیرونی طاقتوں کے ساتھ سازش میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ ہانگ کانگ کے استحکام اور اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اجازت نہیں دی جا سکی،انہوں نے کہاکہ ہانگ کانگ کے امور چین کا داخلی معاملہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :