جرمنی میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے ، انٹیلیجنس چیف کا انتباہ

پیر 1 ستمبر 2014 12:28

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) جرمنی میں داخلی انٹیلیجنس کے ادارے کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام اور عراق جانے والے مسلمان شدت پسند جرمنی واپسی پر ملک میں دہشت گردانہ حملے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہانس گیورگ مآسن نے جرمن ریڈیو کے ساتھ انٹرویو میں اتوار کے روز کہا کہ ملک میں ایسے عسکریت پسندوں کی طرف سے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جرمنی نے اپنے ہاں قومی سطح پر برطانیہ کی طرح دہشت گردانہ حملوں کے خطرے میں اضافے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ مآسن نے بتایا کہ جرمنی سے شام اور عراق جانے والے جہادیوں کی تعداد کم ازکم چار سو بنتی ہے جن میں سے خودکش حملہ آوروں کے طور پر پانچ ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :