امریکا کی ایماء پر آسٹریلیا کا بھی عراقی کردوں کوداعش کے خلاف ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

پیر 1 ستمبر 2014 12:28

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا نے کہاہے کہ وہ بھی امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیتے ہوئے عراقی کردوں کو ہتھیار فراہم کرے گا،اتوارکو ایک بیان میں آسٹریلو ی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا تھا کہ وہ عراقی کردوں کو ہتھیارفراہم کریں گے تاکہ داعش کا جلد ازجلد خاتمہ کیاجاسکے، شمالی عراق میں کرد فورسز اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کردوں کو ہتیھار فراہم کرنے کا مقصد اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :