حکمرانوں کو دن میں تارے دیکھا دیںگے ،طاہر القادری

پیر 1 ستمبر 2014 11:54

حکمرانوں کو دن میں تارے دیکھا دیںگے ،طاہر القادری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء کو پرامن رہنے کی ہدایت کی اور کہا کارکن کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے برا تاثر پھیلے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کنٹینر پر اپنے خطاب میں کہا کہ کارکن پرامن رہیں ہمارا احتجاج پر امن ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ شریف برادران نےاپنا نام جمہوریت اور آئین رکھ لیا ہے ، لوگ اپنے ملک میں عدل وانصاف اور حقوق چاہتے ہیں ، انھوں نے کارکنوں کو خوشخبری دی کہ ہم نے وزیر اعظم ہائوس کے گیٹ کا قبضہ حاصل کر لیا ہے اب قاتل وزیراعظم کو وزیر اعظم ہائوس میں داخل نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کارکنوں کو ہدایت کی بگھوڑے وزیر اعظم کو اس راستے سے ہرگز نہیں گزرنے دینا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی تشدد کا راستہ نہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 17 دن ہو گئے ہیں لیکن ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے ۔ حکومت سنجیدہ نہیں اس لیے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے ۔ حکمرانوں کا جمہوریت اور آئین میں یقین نہیں ، ہمارے اب تک 25 کارکن شہید ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمران دھاندلی کی پیداوار ہیں ۔ عمران خان نے دیگ سے صرف 4 دانے چاول کے مانگے۔انھوں نے کہا کہ غیرآئینی طریقے سے کرائے گئے انتخابات کیسے ٹھیک ہو سکتے ہیں ۔ ریٹرننگ افسر دھاندلی میں ملوث تھے ۔ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیں گے۔انھوں نے کہا کہ کارکنوں نے ایک پتھر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پر نہیں پھینکا۔

متعلقہ عنوان :