Live Updates

طاہر القادری اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کریں، عمران خان

پیر 1 ستمبر 2014 11:43

طاہر القادری اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کریں، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مظاہرین اور پولیس میں لڑائی کی خبریں مل رہی ہیں، آگے جانے والے کارکن پر امن رہیں، اگر پولیس کچھ نہیں کر رہی تو آپ بھی پر امن رہیں، ایسی کوئی حرکت نہ کی جائےجس سے لڑائی ہو۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی پر امن تھے اور آئندہ بھی پر امن رہیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری اپنے کارکنوں سے کہیں کہ پر امن رہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون میں پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد ایک بار پھر ریڈ زون میدان جنگ بن گیا، مظاہرین وفاقی سیکرٹریٹ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور منسٹرز ہاؤسز کی جانب پیش قدمی شروع کر دی تاہم پاک فوج کے اہلکاروں نے مظاہرین کو واپس پیچھے بھیج دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :