ریڈزون ایک مرتبہ پھرمیدان جنگ بن گیا، مظاہرین پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت میں داخل ہوگئے
پیر 1 ستمبر 2014 11:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) وفاقی دارالحکومت میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور پورا ریڈ زون میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ مظاہرین پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت میں داخل ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں رات بھر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا تاہم صبح ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد مظاہرین کی جانب سے ڈی چوک سے آگے کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب جانے والے راستے پر پاکستان سیکریٹیریٹ کا علاقہ جھڑپوں کا مرکزبنا ہوا ہے۔ مظاہرین پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں پر پتھراؤ کررہے ہیں اور انھیں غلیلوں سے کنچے برسا رہے ہیں، شدید پتھراؤ کے بعد ایف سی اہلکار ایک جانب ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جارہی ہے تاہم بارش کے باعث شیلنگ اثر نہیں کررہی اور جواباً پولیس اہلکار وہی پتھر اٹھا کر مظاہرین کو مار رہے ہیں جو ان پر برسائے جارہے ہیں.مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ہفتے کی رات سے ریڈ زون میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اس میں اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.