ریڈ زون میں داخلہ:طاہر القادری بلٹ پروف گاڑی سے نہ اترے

اتوار 31 اگست 2014 00:32

ریڈ زون میں داخلہ:طاہر القادری بلٹ پروف گاڑی سے نہ اترے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) اسلام آباد کےریڈ زون میں عوامی تحریک کے کارکن قیادت کے حکم پر دما دم مست قلندر کرتے رہے، لیکن شہادت کے لیے تیار طاہرالقادری بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے رہے۔ دمادم مست قلندر کی کال دے کر ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے پہلی گولی اپنی سینے پر کھانے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پھر جب ہفتے کی رات کارکنوں نے طاہرالقادری کی ہدایت پر وزیراعظم ہائوس کی طرف بڑھنا شروع کیا توپولیس ایکشن میں آئی۔

پولیس نےشیلنگ کی تو کارکن بھی ڈٹ گئے اور جواب میں پتھرائو کیا لیکن شہادت کے لیے تیار طاہرالقادری بلٹ پروف گاڑی میں جا بیٹھےاور مسلح گارڈز نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ گاڑیوں سے ان کے نکلنےکاکیافائدہ ہوگا؟ کارکن رات بھر ریڈ زون میں دمادم مست قلندر کرتے رہے، لیکن طاہرالقادری گاڑی سے نہ اترے۔