ریڈ لائنز کا دفاع کیا جائے گا،ایس ایس پی اسلام آباد

اتوار 31 اگست 2014 00:07

ریڈ لائنز کا دفاع کیا جائے گا،ایس ایس پی اسلام آباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) اسلام آباد پولیس کے سربراہ ایس ایس پی عصمت اللہ نے کہا ہے کہ ریڈ لائنز کی تشریح کرنے ہماری ذمہ داری نہیں ہے، جو ہمیں آئین و قانون کے درمیان لائنز بتائی گئی ہیں اس کا دفاع کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس ایک احکامات پر عمل درآمد کرنے والا ادارہ ہے وہ کوئی پالیسی نہیں بناتی بلکہ وہ ملنے والے احکامات پر عمل کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، گزشتہ روز آنسو گیس سے خواتین اور بچے متاثر ہوئے جس پر ہم معذرت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عصمت اللہ نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں وزیر اعظم ہائوس کے سامنے احتجاج کرنے کی اجازت طلب کی جاتی ہے جس کے لیے ان کو ٹائم بتا دیا جاتا ہے جس میں وہاں احتجاج کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں کتنی بار وزیر اعظم ہائوس کے سامنے احتجاج ہوا ہے، اگرا وزیر اعظم ہائوس کے سامنے احتجاج کو آئین و قانون کا حصہ بنا دیا جاتا ہے تو اس پر پولیس عمل کرے گی اور لوگوں کو خود وزیر اعظم ہائوس تک لے کر جائے گی۔ایس ایس پی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے تمام جماعتوں سے اپیل کی کہ ہمیں جو ریڈ لائنز بتا دی گئی ہیں ان کا دفاع کیا جائے گا۔