حکومت و جمہوریت کی حامی جماعتوں کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،متحدہ سمیت کئی سیاسی جماعتیں اس وقت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہیں
اتوار 31 اگست 2014 22:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) حکومت و جمہوریت کی حامی جماعتوں کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا،متحدہ سمیت کئی سیاسی جماعتیں اس وقت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہیں جن کا طرز عمل دونوں فریقین (حکومت اور دھرنوں والوں) کو راضی رکھنا ہے۔حکومت و پارلیمنٹ ہاوٴس میں موجود سیاسی جماعتوں کی طرف سے مذاکرات کے لئے نہ تو اتنی سنجیدہ کوششیں کی گئیں اور نہ ہی جمہوریت کی حفاظت کے لئے اتنی مضبوط آواز اٹھائی گئی جتنی کی ضرورت تھی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی اکثر اتحادی و اپوزیشن جماعتوں کے دوہرے طرز عمل کے وجہ سے حکومت اس وقت مکمل حمایت سے محروم ہے۔ان سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد دہرے طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا جو کل تک کہتی تھیں میاں صاحب ڈٹ جائیں ،جمہوریت کے خلاف کوئی آواز برداشت نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
جمہوریت و آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اپوزیشن و حکومتی اتحادی جماعتوں کے منقسم رائے نے حکومت کو اس وقت سپورٹ سے تقریباً محروم کر دیا ہے جس وقت اسکی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
دوسری جانب کور کمانڈوز کانفرنس کے بعد بھی اکثر سیاستدانوں کے بیانات تبدیل ہوئے ہیں اور ان صرف چوبیس گھنٹے قبل جاری ہونے والے بیانوں میں بھی زمین آسمان کا فرق آیا ہے۔ ان سیاستدان میں کئی سینئر سیاستدان اور اپنی پارٹی کے اہم راہنما شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.