Live Updates

میں دہشت گرد ہوں، عمران خان

اتوار 31 اگست 2014 22:22

میں دہشت گرد ہوں، عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور مجھے جیل میں ڈال کر تحریک ختم نہیں ہوگی، حکومت نے ہم پر دہشت گردی کا پرچہ کٹوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے ڈرو کیونکہ آپ مجھے خرید نہیں سکتے، اسی لیے میں دہشت گرد ہوں۔اسلام آباد میں اپنے کارکنان سے خطاب میں ان کہنا تھا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار پولیس کا غلط استعمال نہ کریں۔انہوں نے خطاب میں استعفی دینے والی ڈی ایس پی خدیجہ کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اب تک 731 پولیس اہلکار تشدد سے انکار کرچکے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :