ڈاکٹر طاہر القادری نے حکمرانوں کو یہودی، خواجہ سعد رفیق کو سب سے بڑا بے شرم قرار دیدیا

اتوار 31 اگست 2014 21:37

ڈاکٹر طاہر القادری نے حکمرانوں کو یہودی، خواجہ سعد رفیق کو سب سے بڑا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری نے حکمرانوں کو یہودی، خواجہ سعد رفیق کو سب سے بڑا بے شرم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری نے میاں نوازشریف، شہبازشریف اور چودھری نثار کو یہودی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ یہودی ہیں اور اسرائیل سے بڑے ظالم ہیں اتنے مظالم غزہ میں اسرائیل نے نہیں ڈھائے جتنے حکمرانوں نے ہم پر ڈھادیئے ہیں۔ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کا نام لئے بغیر کہاکہ آج یہاں صحافیوں سے اظہار ہمدردی کرنے والا وفاقی وزیر بہت بڑا بے شرم ہے اور جھوٹی مذمتیں کرنے آیا تھا۔