حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اتوار 31 اگست 2014 21:12

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول ایک روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 106 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 34 پیسے ہوجائے گی۔

لائٹ ڈیزل ایک روپے 19 پیسے سستا ہونے سے 92 روپے 8 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 19 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی صرف 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد معمولی کمی سے مٹی کا تیل 96 روپے 99 پیسے اور لائٹ ڈیزل 92 روپے 8 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔