Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور پرویز خٹک عمران خان کا ناشتہ لے کر کنٹینر تک پہنچے

اتوار 31 اگست 2014 14:59

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور پرویز خٹک عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور پرویز خٹک عمران خان کا ناشتہ لے کر کنٹینر تک پہنچے ناشتے میں آملیٹ ، آم ، جام اور دودھ شامل تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جہاں تحریک انصاف کے کارکن پولیس کی شیلنگ میں زخموں سے چور سڑکوں پر بلبلاتے رہے، جونہی صبح سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک عمران خان کیلئے اپنے گھر سے ہاٹ پاٹ میں ناشتے کیلئے کئی چیزیں لے کر کنٹینرز میں پہنچے تو ان کے کارکنان حسرت بھری نظروں سے ان کو دیکھتے ہی رہ گئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات