عمران وقادری بغاوت کر رہے ہیں، حکومت کمزوری نہ دکھائے،مفتی نعیم.

کل میں بھی اپنے مدرسے کے بچوں کو لے جاکر دھرنا دے سکتا ہوں ٗ حکومت مسئلہ حل کرے ٗانٹرویو

اتوار 31 اگست 2014 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) مذہبی اسکالر مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہعمران خان اورطاہرالقادری کھلے عام بغاوت کر رہے ہیں، حکومت اب کمزوری نہ دکھائے، ہمارا ملک داخلی اور خارجی مسائل کا شکارہے، حکومت شروع سے کمزوری دکھارہی ہے،دنیا میں کسی جگہ پربھی اس طرح کے پرتشدد مظاہرے نہیں کیے جاتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ اس طرح کی یلغار بغاوت کے مترادف ہے، پورا ملک نفسیاتی مریض بن چکا ہے، دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے، میں حکومت سے کہتا ہوں کہ جب لال مسجد پر کارروائی ہوسکتی ہے تو ان ڈنڈابرداروں کے خلاف کیوں نہیں، حکومت ان لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔

میں دھرنے کے شرکا سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ ان کے آلہ کار نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ کل میں بھی اپنے مدرسے کے بچوں کو لے جاکر دھرنا دے سکتا ہوں۔حکومت جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے تاکہ ملک میں امن و سکون آئے۔

متعلقہ عنوان :